بنگلورو:6؍جنوری (ایس اؤ نیوز)کرناٹک میں ایس ایس ایل سی اور پی یو سی دوم کے سالانہ امتحانات کا اعلان کیا گیا ہے جس میں جون کے پہلے ہفتہ میں ایس ایس ایل سی اور مئی کے دوسرے ہفتہ میں پی یو سی دوم کے امتحانات ہوں گے۔
ریاستی وزیر برائے تعلیم سریش کمار نے بتایا کہ سالانہ امتحانات کے مدِّنظر محکمہ تعلیمات عامہ نے تدریس، نصاب وغیرہ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، جبکہ متعلقہ امتحانات کی جانکاری ریاست کے سبھی اسکولوں اور کالجوں کو ارسال کی جائے گی۔ نصاب کی تیاری کچھ اس طرح کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی متعلم کے لئے بوجھ نہیں بنے گی۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ اول جماعت سے نہم جماعت تک کے نصاب میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔ اس سلسلے میں ایک متبادل تعلیمی اوقات تیار کرلئے گئے ہیں۔ اسکول کی سطح پر بچوں کی تعلیمی جانچ ہوگی ، بچوں کی لیاقت و صلاحیت پر منحصر بہت ہی آسان جانچ کا طریقہ اپنایا جائے گا۔